عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں حکومت پر شب خون مارنے والوں نے لال حویلی پر شب خون مارا ہے پانچ مرلہ سے کم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے اور عوامی خدمت کا مرکزی سیکرٹریٹ ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں نے رینجرز اور ایف سی سے مدد مانگی انہوں نے انکار کر دیا پھر ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے لال حویلی کو سیل کردیا ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا لال حویلی کو سیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشتگردی ہے اگر یہ ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہم قومی مجرم ہیں انہوں نے کہا کہ 16 وزارتوں کی چھان بین سے کچھ نہ ملا تو لال حویلی پر چڑھائی کردی جس کی پہلے ہی 15فروری عدالت میں تاریخ ہے برطانوی کمپنی لال حویلی پر فلم بنانے جا رہی ہے جو ان کو برداشت نہیں.
لال حویلی کو سیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشتگردی ہے۔ شیخ رشید احمد
Jan 30, 2023 | 11:53