متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد ملتوی ہو گیا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد ملتوی کیا گیا ہے، دوسری تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کےصدر محمدبن زاید النہیان کا رابطہ ہوا ہے، جس میں محمدبن زاید النہیان نے وزیراعظم سے اسلام آباد دورے کے ملتوی ہونے پر اظہارافسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے،موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے ہیں۔ یو اے ای کے صدر نے یقین دہائی کرائی کہ جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا۔ واضح رہے ان کی آمد کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعطیل ہے۔