لیسکو کے 65 سے زائد فیڈرز ٹرپ

 بارش برستے ہی لیسکو کا ترسیلی نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا، لیسکو کے 65 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی نہ بنایا جا سکا، لیسکو حکام کے تمام دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے، بارش برستے ہی لیسکو کے 65 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو کو 300 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اہل لاہور کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے، بجلی کے بھاری بھرکم بل بھیج دیے جاتے ہیں لیکن بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا۔

ای پیپر دی نیشن