کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں گزشتہ روز کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 14بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف کے مطابق ڈیم میں کشتی الٹنے سے 25 سے زائد مدرسے کے بچے ڈوب گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کشتی ڈوبنے سے 11بچے جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ 6بچوں کو بچا لیا گیا تھا۔ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف نے کہا کہ کشتی بان سمیت 14بچے اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور نیوی کے جوان، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور شامل ہیں۔کوہاٹ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کر لیا گیا ۔