کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے بارش کے دوران تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر چوہدری محمد علی کا کہناتھا کہ تمام اے سیز،واسا،ایم سی ایل، افسران اپنے علاقوں میں موجود رہیں، ایل ڈی اے انڈر پاسز پر ٹیمیں تعینات رکھے اور انڈرپاسز میں پانی کی نکاسی فوری ہونی چاہیے۔کمشنرلاہور ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ تقریبا پورے لاہور میں بونداباندی ہورہی ہے،ایمرجنسی مراکز پر واسا ٹیمیں موجود رہیں جبکہ لاہور شہر کے تمام سورنگ پوائنٹس پر مشینری اوروسائل بھی موجود رکھیں۔