کلمہ چوک ریماڈلنگ پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت.

Jan 30, 2023 | 14:06

 نگران صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن ورکس بلال افضل نے کلمہ چوک ریماڈلنگ منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔تفیصلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، بلال افضل نے کمشنر لاہور اور سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو منصوبے کی جلد تکمیل کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے لیسکو اور واسا حکام کو تنصیبات کی منتقلی کا کام جلد مکمل کرنے اور کھدائی والی جگہوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بلال افضل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کلمہ چوک ریماڈلنگ پروجیکٹ کو نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

مزیدخبریں