بھارت نے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کردیا.

Jan 30, 2023 | 14:12

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی این آئی اے کی ٹیم نےکل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کو سیل کیا، دفتر کی عمارت کو سیل کرنےکا حکم نئی دہلی کی عدالت نے دیا تھا۔کل جماعت حریت کانفرنس نے دفتر سیل کرنے کی مذمت کی اور میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ  یکطرفہ عدالتی حکم کے تحت حریت دفتر کوسیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں جیلوں میں قید تمام کشمیری قیادت اور  کارکنوں کی طویل نظر بندی کا نوٹس لیں۔

مزیدخبریں