پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوے روز میں الیکشن ہونا آئینی تقاضا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کو ٹیلیفون کیا. جس میں انہوں نے قانونی محاذ پر بہترین جنگ لڑنے پر بابر اعوان کی تعریف کی۔عمران خان نے بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کیس میں آپ نے زبردست کام کیا، نوے روز میں الیکشن ہونا آئینی تقاضا ہے. آئین کو سامنے رکھتے ہوئے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جدوجہد ذات تک نہیں قوم کے لیے ہے، اس جنگ میں آخری فتح عوام کی ہی ہو گی۔