ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) مہاراشٹر کے انتہا پسند وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے انتخابی ریلی سے خطاب میں ممبئی میں واقع تاریخی حاجی عبدالرحمان ملنگ درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس درگاہ کو ایک مندر گرا کر بنایا گیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سب سے پہلے 80 کی دہائی میں شیوسینا کے رہنما آنند دیگے نے حاجی ملنگ درگاہ پر مندر بنانے کی مہم چلائی تھی اور 1996 میں درگاہ کے اندر 20 ہزار کارکنوں کے ساتھ پوجا پاٹ بھی کی تھی۔ یہ درگاہ 700 برس پرانی ہے، یہاں مسلمان اور ہندو دونوں زیارت کیلئے آتے ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ منتیں مرادیں مانگتے ہیں۔ مسلمان سبز اور ہندو نارنجی چادر چڑھاتے ہیں۔ ٹرسٹی کے 2 ارکان مسلمان ہیں۔ جبکہ متولی ایک برہمن ہندو ہیں۔