ہائیکورٹ: بشریٰ‘ خاور کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست عدم پیروی پر خارج

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق شوہر خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے دائر اپیل درخواست گزار وکیل کی عدم پیروی کی بناء پر خارج کردی۔ لاہور کے مقامی شہری آفاق احمد ایڈووکیٹ نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سنگل بنچ نے طلاق کے ریکارڈ کے لیے دائر درخواست کو سنے بغیر خارج کر دیا، بنچ نے میرٹ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت نہیں کی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور طلاق کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...