ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کو گدھا گاڑی نشان دینے پر الیکشن کمشن سے آج جواب طلب

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن سے آج جواب طلب کر لیا۔ لاہور یائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الٰہی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عامر سعید راں نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار پرویز الہی پی پی 32 گجرات سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ریٹرننگ افسر کو مور کے انتخابی نشان کے لیے مور کا نام دینے کی درخواست دی لیکن ریٹرننگ افسر نے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد پرویز الہی کو گدھا گاڑی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا جو بدنیتی پر مبنی ہے۔ لہٰذا عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مورکا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے الیکشن کمشن کو آج بروز منگل کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...