لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کے خلاف درخواست متعلقہ بنچ میں سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت مقف اپنایا کہ جسٹس شاہد بلال حسن اسی نوعیت کے کیسز سن رہے ہیں، کیس متعلقہ بنچ کے سامنے سماعت کیلئے بھجوایا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست متعلقہ بنچ میں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔