شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرو سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ8 فروری کا الیکشن ایک تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے اس الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی میاں نوازشریف کے پاکستان آنے سے لوگوں کے اندر ایک امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جب 2017 میں میاں نواز شریف کو اتارا گیا اور چلتی حکومت کو ڈی ریل کیا گیاتو اس وقت میں ملک میں لاقانونیت دہشت گردی،بیروز گاری نہیں تھی اس وقت ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہورہی تھی سی پیک پر تیزی سے کام جاری تھا نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ پاکستان میں ترقی کے دور کا آغاز ہوگا ملک سے غربت بیروزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا لاقانونیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سمیت دہشت گردی کی مکمل سرکوبی کی جائے گی جس طرح 2013 میں نواز شریف نے ملک کو مسائل اوربحرانوں کی زد سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا اسی طرح آئندہ بھی معاشی استحکام کی نئی مثال رقم کی جائے گی۔
نواز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کریگا:عارف سندھیلہ
Jan 30, 2024