لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کے دو اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب طیب حفیظ چیمہ کو آر پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کو تبدیل کر کے سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔