لاہور سمیت پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج

Jan 30, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ہوم سیکرٹری اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہو چکا ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ نہیں ہو سکتا، کسی ایک جماعت کے جلسے جلوس روکنے کے لیے دفعہ144 کا نفاذ بدنیتی پر مبنی ہے لہٰذا عدالت دفعہ 144 کا نفاذ کالعدم قرار دے‘ پٹیشن کے حتمی فیصلے تک دفعہ144 کا نفاذ معطل کیا جائے۔

مزیدخبریں