اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں اعتراض کنندہ کی جانب سے وکیل سلطان احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ انتخابی معاملہ کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے۔ سپریم کورٹ نے طاہر صادق کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اعتراض کنندہ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے اعتراض دائر کرنے سے اظہار لاعلمی کر دیا۔ عدالت نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو انتخابات کے بعد طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ سے اختر مینگل‘ طاہر صادق کی اہلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت
Jan 30, 2024