صوبائی الیکشن کمشنر کی ملاقات، پرامن انتخابات کیلئے بھرپور تعاون کرینگے: محسن نقوی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محسن نقوی نے 7سال سے تعطل کا شکار منصوبے کو چند ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیا اور پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ محسن نقوی نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور آڈیٹوریم بھی دیکھا۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا پراجیکٹ 2017میں شروع ہوا تھا۔ پی اے ایف ڈی اے لیبارٹری میں انسانوں اور جانورں کیلئے مخصوص ادویات کا ٹیسٹ ہو سکے گا۔ لیبارٹری میں پہلی مرتبہ زرعی مداخل، پیسٹی سائیڈ، کھاد کا کوالٹی ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ 2 حکومتوں سے پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ زیر التواء تھا، پی اے ایف ڈی اے کا سٹرکچر تعمیر کرنا اور آلات نصب کرنا بہت اہم کام تھا۔ پی اے ایف ڈی اے میں ایچ آر الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی کریں گے۔ الیکشن کے بعد پی اے ایف ڈی اے میں بھرتی شروع ہو جائے گی۔ نوجوانوں کو کینیڈا بھجوانے کیلئے پنجاب حکومت نے کینیڈا میں ایک اہم ایم اویو پر دستخط کئے ہیں جس سے بہت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ آنے والی حکومت کینیڈا سے کئے گئے معاہدے کا فالو اپ کرے گی۔ انشاء اللہ 7 فروری تک تمام منصوبوں کا افتتاح ہوجائے گا اور فنکشنل ہوں گے۔ کسی سرکاری ملازم کو کسی بھی پارٹی کے جلسے میں شمولیت کی ہدایت نہیں کی نہ ہی ہم یہ افورڈ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے جہاں سے شکایت آرہی ہے وہاں سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ جہاں بھی الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو اطلاع دی اور اجازت لے کر ایکشن لیا ہے۔ الیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے میں کسی قسم کا کوئی انتظار نہیں کیاجارہاہے۔انشاء  اللہ صحافی بھائیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ پنجاب میں مجموعی طورپر 49ہزار پولنگ سٹیشن ہیں تقریباً 6ہزار کے قریب حساس قرار کردئیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن،محکمہ داخلہ اور پولیس آزاد انہ اور شفاف الیکشن کرانے کے لئے ایک پیج پرہیں۔ہم اپنا کام کر رہے ہیں، وفاقی حکومت اپنا کام کررہی ہے۔ دربار بی بی پاکدامن سے ایمپرس روڈ تک 20فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر شروع ہو گی۔ محسن نقوی نے رات گئے دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بی بی پاکدامن کو براہ راست ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دو دن میں راستے میں حائل تمام عمارتوں کا ملبہ ہٹا کر راستہ صاف کرنے کی ہدایت کی۔ مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اور دعا کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دربار بی بی پاکدامن کمپلیکس کے داخلی راستے کی بہترین فنشنگ کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...