اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیرتجارت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبرخان نے ملاقات کی ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا وزیر تجارت و داخلہ نے کہا کہ خنجراب پاس کی سال بھر رسائی برآمدات کے لیے ایک سنہری موقع ہے گلگت بلتستان کی برآمدات بڑھنے سے علاقے کی ترقی اور روزگار میں اضافہ ہو گاڈاکٹر گوہر اعجازنے نے کہا کہ گلگت بلتسان میں مقامی اشیا کی مارکیٹنگ کے لیے تجارتی مراکز قائم کیے جائیں گے معدنیات کی برآمدات سے گلگت بلتستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
وزیرتجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
Jan 30, 2024