اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )اہلیان میرا بیری چونترہ نے متفقہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کر دیا، اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ انجم عقیل خان کی جانب سیاہلیان میرا بیری چونترہ اور سی ڈی اے کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل حل کرنے پرانکے شکر گزار ہیں اور انکی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، حالیہ انتخابات میں ووٹ انجم عقیل خان کو ہی دینگے،تفصیلات کے مطابق اہلیان میرا بیری چونترہ نے متفقہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کر دیاہے، حمایت کا اعلان کرنے والوں میں ارتضیٰ شاہ ، ا?فتاب شاہ ، پہلوان شاہ ، بنارس خان تمام سادات برادری سمیت دیگر شامل ہیں،اس حوالے سے چونترہ میرا بیری میں میزبان ملک یاسر اعوان ، ملک ربنواز ، ملک مشتاق ، حاجی مسکین ، یاسر کھوکھر، ملک خلیل , زاہد کھوکھر ، حنیف چونترہ ، شاہد ، سہیل و دیگر نے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا ۔ اہلیان میرا بیری چونترہ نے سی ڈی اے مسائل حل کرنے پر انجم عقیل خان کا شکریہ ادا کیا۔
اہلیان میرا بیری چونترہ کامسلم لیگ ن کے امیدواراین اے 46 انجم عقیل کی حمایت کا اعلان
Jan 30, 2024