اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل این اے 261سے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے انتخابی مہم کے دوران قلات میںگرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی اقتدار کا مقصد عوام کی خدمت ہے جمعیت علما اسلام نے ملک کو ایک متفقہ آئین دیا سیکولر قوتیں ملک کے اسلامی آئین کو تبدیل کرنے کی کوششیں کررہی ہے بدامنی اور سردی کے باوجود اپنے حلقوں میں الیکشن کمپئین میں مصروف ہے2018کی تاریخ دھرائی گئی تو مزاحمت کریں گے جمعیت علما اسلام میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے اپنے ملک وعلاقے کی تقدیر بدل دیں گے تحریک ختم نبوت جمعیت علما اسلام نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو کافر قرار دیا صوبوں کی خودمختاری آٹھارویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد سے ممکن ہوگا اٹھارویں ترمیم سے مکمل صوبوں کو حق تو نہیں ملے البتہ صرف اشک شوئی ہوئی ہے سائل وسائل اور معدنی ذخائر پر یہاں کے رہنے والی اقوام کا حق ہے
جے یو آئی اقتدار میں آکر اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی، مولانا عبدالغفورحیدری
Jan 30, 2024