اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈرکاراولپنڈی چیمبر کا دورہ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) اینٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر بریگیڈ یئر حسن عباس نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور اور تاجروں کے اجلاس میں شرکت کی، قائم مقام صدر محمد حمزہ سروش نے گروپ لیڈر سہیل الطاف کے ہمراہ اے این ایف کمانڈر کا چیمبر میں استقبال کیا۔اس موقع پر نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدر کاشف شبیر، ای سی ممبران محمد اکرام، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر خورشید ،پروجیکٹ آفیسر اور آر سی سی آئی کے معزز ممبران بھی موجود تھے۔قائم مقام صدر محمد حمزہ سروش نے راولپنڈی چیمبرکی موجودہ سرگرمیوں اور آنے والے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ایکسپورٹ کے لیے کنسائنمنٹ کی جانچ پڑتال اور اے این ایف کی اجازت سے فارماسیوٹیکل QC ٹیسٹنگ کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز کی چھوٹ اور مسافروں کے لیے ہوائی اڈے پر خصوصی سہولیات پر گفتگو کی۔

ای پیپر دی نیشن