اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ممبر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے خواجہ سرا پرحملہ کر دیا گیا،تھانہ رمنا کو خواجہ سرا نایاب علی نے بتایا کہ حلقہ این اے 46اور47سے امیدوار ہوں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں جی الیون بازار میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ موجود تھی کہ نامعلوم شخص نے ہم پر حملہ کر دیا موبائل فون چھین لیا فحش کلامی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
این اے 46اور47سے امیدوار خواجہ سرا پرنامعلوم شخص کاحملہ
Jan 30, 2024