8فروری کومسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کریگی،ملک ابراراحمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار این اے55ملک ابراراحمد،امیدوار پی پی15ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ بیروزگاری،مہنگائی کے خاتمے کیلئے قائد ن لیگ کابیانیہ اس وقت پوری قوم کی آوازبن چکی ہے انشا اللہ8فروری کو ن لیگ تاریخی کامیابی حاصل کرکے مہنگائی بیروزگاری کاخاتمہ کریگی،پوری قوم باہرنکلے گی اورووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن کوکامیاب کراکے نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنائے گی اشیائے خوردونوش دالیں، چینی،آ ٹا،چا ول،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوکم کرکے عام آدمی کی پہنچ تک لایاجائے گا پوری قوم جانتی ہے کہ صرف نوازشریف ہی ملک کوتعمیروترقی کی شاہراہ پرڈال سکتے ہیں مسلم لیگ ن کے جاری کردہ منشور میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جن کی اس وقت ملک کو ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے لالکڑتی میں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ محمدجمیل کے زیراہتمام الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر کینٹ بورڈ سالار قافلہ رشیداحمدخان،ملک عمران پوپی،عمران افسر،ممبر کینٹ بورڈمحمدجمیل سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنان،معززین علاقہ،ووٹرزسپوٹرزکی بڑی تعدادموجود تھی ملک ابراراحمدنے کہا کہ اس وقت ن لیگ ہی واحد جماعت ہے جو ملک کی خراب معاشی صورتحال سنبھال سکتی ہے،مسلم لیگ ن کاماضی گواہ ہے کہ قائدنوازشریف نے  ملک بھر بالخصوص راولپنڈی میں بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے۔

ای پیپر دی نیشن