راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے57بیرسٹردانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اس میںکوئی دورائے نہیں کہ آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی بنے گی اور میاں نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ملک کی تعمیروترقی کاسفروہیں سے شرو ع کرینگے جہاں 2018 میں رکا تھا،جب بھی تعمیر و ترقی کانام آتا ہے تو میاں نوازشریف کانام سامنے آتا ہے، ن لیگ کامنشورہی عوام کی خدمت ہے انشا اللہ کامیاب ہوکر پورے حلقے میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائیں گے ،گیس،پانی سمیت دیگر جو بھی اس علاقے کے مسائل سب سے پہلے ان کا حل نکالیں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ ملک اظہرنعیم کے زیراہتمام لالہ زارمیں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جاسم کنول راہی فوکل پرسن پنجاب مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میڈیا ٹیم،سلیم جٹ جوائنٹ سیکرٹری ن لیگ،اورنگزیب راٹھور،ملک فرحان اظہر،چوہدری گلزارخان،ملک افتخار،ملک آصف،ملک عظمت،سرداراسامہ،سابق ایم پی اے تحسین فواد،سابق ایم پی اے زیب النسا ،زہرہ فاطمہ،حاجی شاہد اقبال،کرامت راٹھور،چوہدری راسب،شاہدخان سمیت معززین علاقہ،ن لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعدادموجود تھی.