لاہور(کامرس رپورٹر )لاہورمیں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے مثبت سرگرمیوں پر پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس ، محکمہ اطلاعات و ثقافت (پنجاب) اور زونگ کی کاوشوں کو سراہا ۔ ثقافتی تبادلے اورپی سی جے سی سی آئی کے اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد گہرا‘ مواصلاتی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے۔ تھنک ٹینک اجلاس میں انہوں نے کہا پاکستان کے سبز رنگ کا مطلب ’’امن‘‘ اور چین کے سرخ رنگ کا مطلب ’’محبت‘‘ ہے دونوں قومیں خوبصورتی سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا چینی زبان میں ڈریگن خوشحالی کی علامت اوریہ سال ڈریگن کا سال ہے۔قونصل جنرل چین نے کہا پاکستان اور چین بلاشبہ بڑی اقتصادی مصروفیت سے بندھے ہیں اور واقعی ہیسی پیک کو قدیر بدلنے والا منصوبہ کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کیلئے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے لگائے سٹالز کی تعریف کی۔
پاکستان اور چین امن ومحبت سے جڑی قومیں ہیں‘قونصل جنرل ژائو شیریں
Jan 30, 2024