مجھے تکلیف تھی لیکن میں نے  کہا کہ بولنگ کروں گا:شمر 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شمر جوزف نے کہا ہے کہ مجھے تکلیف تھی لیکن میں نے کہا کہ بولنگ کروں گا۔ مجھے توقع نہیں تھی کہ میں کھیل پائوں گا۔ چوتھے روز فیڈنگ کیلئے نہیں گیا۔، کپتان نے مجھے کہا آپ بولنگ کروں گے میں نے کہا میں تو کٹ بھی نہیں لایا، کٹ کا انتظار کیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کپتان کو میری ضرورت ہے۔ مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں کہ جیت کے بعد میں بانڈری کی طرف بھاگا۔ سب میرے پیچھے تھے۔واضح رہے کہ شمر جوزف نے تکلیف پر قابو پایا اور پھر یادگار کارنامہ سرانجام دیا تھا اور 7 وکٹیں لے کر ٹیم کو آسٹریلیا میں 27برس بعد کامیابی دلائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن