راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوام تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو آزما چکے آٹھ فروری کو مہر صرف ترازو پر لگے گی ان خیالات کا اظہار نائب ضلعی امیر جماعت اسلامی و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ pp.17 رضا احمد شاہ نے یہاں یونین کونسل20 بی بلاک میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام تینوں سیاسی پارٹیوں سے بیزار ہو چکی ہے کامیابی کے بعد مہنگائی اور لاقانونیت کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے ۔گیس بجلی اور تعلیم و صحت کے مسائل بھی حل کر کے دم لیں گے۔ پاکستان کی غیور عوام مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خدمت کو ووٹ دے گی اور ترازو پر مہر لگائے گی کیونکہ اب وقت آ چکا ہے کہ عوام غاصبوں اور ظالموں سے نجات پائے جنھوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے جماعت اسلامی ہی اس ڈوبتی ناو کو پار لگائے گی اور اقتدار میں آ کر ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی