راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق سینیٹرچوہدری تنویر خان امید وا راین اے 57دانیال چوہدری اور امید وا رپی پی18 سجادخان نے کہاہے کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بلاول بھٹوکے فلاپ جلسہ نے پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو کی عوام میں مقبولیت کا پول کھول کردکھ دیاہے راولپنڈی کے عوام نے انہیں مستردکردیاہے اسی طرح ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے بلاول بھٹوکے جلسوں کی ناکامی کی وجہ سے بلاول بھٹوبوکھلاکرمسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف بیانات دے رہے ہیں جبکہ ملک کے مختلف اضلاع میں ہونے مسلم لیگ ن کے جلسوں کی کامیا بی سے مسلم لیگی امیدوارو ں کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی کال پر اتوارکے روزپی ٹی آئی کے کارکنوں کی احتجاج میں کم تعدادمیں شرکت سے پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے اوران شاء اللہ مسلم لیگ ن 8فروری کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کرملک میں حکومت بنائے گی کیونکہ ہرجگہ مسلم لیگ ن کے قائدین کا میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف اورمریم نوازکا عوام نے والہانہ اورفقیدالمثال کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی بڑی اورمقبول ترین جماعت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈھوک کھبہ میں سابق چیئرمین یونین کونسل ڈھوک کھبہ کی میزبانی میں ہونے والی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔