کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھا گیا۔ گزشتہ جمعہ کی نسبت کاروباری سرگرمیاں 23.07فیصد کم رہیں۔گزشتہ روز کے ایس ای 100انڈیکس 1039.34پوائنٹس کمی سے 3813.06 پوائنٹس سے گھٹ کر 62773.72 پوائنٹس ہوگیا‘ 388.35پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 21145.82 پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 43213.11 پوائنٹس سے کم ہوکر 42677.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندی سے مارکیٹ سرمائے میں 1کھرب 15ارب 76کروڑ 96 لاکھ 13ہزار 243روپے کی کمی ہوئی جسسے سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب 59ارب 22کروڑ 59لاکھ 20ہزار 149روپے سے کم ہوکر 92کھرب 43ارب 45کروڑ 63لاکھ 6ہزار 906روپے ہوگیا۔ گزشتہ روز 10ارب روپے مالیت کے 31کروڑ 75لاکھ 77ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘ 73کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،253 میں کمی اور 22 کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔