لاہور(کامرس رپورٹر) لاریکس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لاہور کے انتخابات میں انقلاب گروپ نے کلین سویپ کردیا۔ رفیق خان نے جنرل سیکرٹری، افضال بٹ نائب صدر، رانا زاہد رفیق نے فنانس سیکرٹری کے عہدے پر بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ انتخابات کے کنوینئر جاوید اقبال ہنجرا تھے۔ الیکشن پر امن ہونے اور ممبران سوسائٹی کی کثیر تعداد میں الیکشن میں شمولیت سے الیکشن کا ٹرن آئوٹ بہت اچھا رہا۔جنرل سیکرٹری رفیق خان نے کہا ممبران سوسائٹی کی محبتوں کے مقروض ہیں ‘دن رات خدمت کر کے انکے احسانوں کا بدلہ چکائیں گے۔ افضال بٹ اور رانا زاہد رفیق نے کہا کہ یہ ہماری جیت نہیں ہے بلکہ یہ سوسائٹی ممبران کی جیت ہے نومنتخب کابینہ نے پر امن اور شفاف الیکشن کروانے پرمحکمہ کوآپریٹو کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔ لاریکس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں کامیابی کے بعد جنرل سیکرٹری رفیق خان ، رانا زاہد خطاب کر رہے ہیں‘جاوید اقبال ہنجرا اورعبداللہ شاہ موجود ہیں۔