پاکستان کی فرٹیلائزر انڈسٹری ، ایگری ٹیک کافرٹیلائزر ڈیلرز کیلئے مشترکہ کنونشن 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کی فرٹیلائزر انڈسٹری بشمول فوجی فرٹیلائزر،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم، فاطمہ فرٹیلائزر، اینگرو فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک نے لاہور میں ملک بھر کے فرٹیلائزر ڈیلرز کیلئے مشترکہ کنونشن کا انعقاد کیا جس میں تمام بڑے فرٹیلائزر ڈیلرز نے شرکت کی۔ کنونشن کا مقصد کسانوں کو فائدہ پہنچانا اور یوریا کی قیمتوں کو کم کرنے کی فوری حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ کنونشن میں تمام کھاد کمپنیوں نے ملک بھر میں کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیااور بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا جس میں حال ہی میں یوریا کی درآمد جیسے اقدامات شامل ہیں۔ فرٹیلائزر انڈسٹری نے ڈیلرز کو مقرر کردہ نرخوں پر کھاداور خصوصی طور پر یوریا کی فراہمی کو یقینی بنانے پر چھی زور دیا اور کہا کہ ڈیلرز کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اس کے نتیجے میں قیمتوں کے نا جائز اضافے کو کنٹرول کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ گندم کی پیداوار میں یوریا کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ سیزن کیلئے حکومت کے 32 ملین ٹن گندم کی پیداواری ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی جانب سے مشترکہ کوششیں بہت ضروری ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن