لاہور (خبرنگار) لاہور کی سیشن کورٹ میں بروقت مقدمات کے چالانوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے سہولت سینٹر قائم کردیا گیا۔ پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے سیشن کورٹ میں پراسکیوشن آفس میں سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔