سیشن کورٹ میں چالان بروقت  پیش کرنے کیلئے سہولت سینٹر قائم 

Jan 30, 2024

لاہور (خبرنگار) لاہور کی سیشن کورٹ میں بروقت مقدمات کے چالانوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے سہولت سینٹر قائم کردیا گیا۔ پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے سیشن کورٹ میں پراسکیوشن آفس میں سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں