کریک ڈاؤن :1055 اشتہاری ، 1842 عدالتی مفرو،400عادی مجرم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے رواں ماہ کے دوران اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1055 اشتہاری مجرمان، 1842 عدالتی مفروران اور400عادی مجرمان گرفتارکئے ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروایا جائے اور شر پسند و قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں،خلاف ورزی پرسخت ایکشن ہو گا۔ بلال صدیق کمیانہ نے حساس علاقوں میں جاری سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ہلڑ بازی، ہنگامہ آرائی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر فوراََ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...