ہوٹل میں مقیم 50سالہ شخص  پراسرارطور پر ہلاک

لاہور(نامہ نگار) سول لائن کے علاقے میں فین روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں مقیم 50سالہ عتیق الرحمن پراسرار طور پر اپنے کمرے میں بستر پر مردہ حالت میں پایا گیاہے۔عتیق الرحمن گزشتہ 10 روز سے ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...