لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے مسائل کا ازالہ اور پیشہ ورانہ امور سے متعلقہ معاملات پر بہترین ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے۔ لہٰذا ملازمین کی جانب سے پیش کی گئی ڈسپلن، ویلفیئر، ریکروٹمنٹ اور سروس امور سے متعلقہ درخواستوں پر میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام سپروائزری افسران ماتحت ملازمین کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں اور انہیں درپیش ہر مسئلہ کے حوالے سے ریلیف دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی نے شہریوں، پولیس ملازمین و فیملیز کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔دریں انثاء آئی جی کا راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت 21 شہروں میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پنجاب پولیس شہروں کو آئی ٹی ٹیکنالوجی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم سے محفوظ بنانے کیلئے مقامی وسائل پر انحصار کر رہی ہے۔جبکہ ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے غازی افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 09 اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نجی فلاحی تنظیم کے وفد کی ملاقات میں رانا محمد عمران کی قیادت میں آئے وفد میں انٹرپنیورشپ اور بزنس سٹارٹ اپ کی ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات شامل،آئی جی پنجاب کی ڈی پی او اوکاڑہ کو مذکورہ ٹیم کے ساتھ ویمن کرکٹ میچ منعقد کروانے کی ہدایت کردی۔