پاکستان آئی ٹی میں ترقی کر رہا‘ڈیٹا کے ذریعے تجزیہ ہونا چاہیے:گورنر 

لاہور(کامرس رپورٹر )  لاہور چیمبر آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2024کی تقریب میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن مہمان خصوصی تھے جبکہ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری، نائب صدر عدنان خالدبٹ، کنوینرسٹینڈنگ کمیٹی  آئی ٹی عبدالوہاب احمد و دیگر تقریب میں شریک ہے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن  نے  کہا پاکستان آئی ٹی کی دنیا میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔  ہمیں ڈیٹا کے ذریعے اس کا تجزیہ کرنا چاہیے۔ عمر سیف کا پیمنٹ حصول کیلئے پے پال اور دوسری ایپس  ملک میں لانا بہترین اقدام ہے۔صدرلاہور چیمبر   کاشف انور نے کہا  لاہور چیمبر نے آئی ٹی فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کیلئے  ایوارڈز منعقد کیے  جو انٹرنیشنل مارکیٹ سے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمارہے ہیں۔  انہوں نے کہا  پاکستان دنیا  میں آئی ٹی فری لانسنگ کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہے۔  

ای پیپر دی نیشن