8 فروری   قوم کو دھوکہ دینے والوں کی سیاسی موت دن ہوگا ‘رانا تنویرحسین 

فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار این اے 114سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا  8 فروری ملک و قوم کو دھوکہ دینے والوں کی سیاسی  موت دن ہوگا عوام اپنے  ووٹ کی طاقت سے میاں نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنا کر ہی دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ کالونی فیروز والا اور  برج اٹاری میں بہت  بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ۔صوبائی اس حملے کے امیدوار پیر محمد اشرف رسول ، سید ناصر حسین نقوی پیر محعر حسنی رسول ایڈووکیٹ ،سینئر رہنما رانا طاہر اقبال، سابق یوسی چیئرمین ملک نوید محمود چوہان،ملک ندیم محمود چوہان،پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔رانا تنویر حسین نے فیروز والا اور برج اٹاری میں ڈگری کالجز کے قیام کا اعلان کرتے  کہا منصوبوں کو فوری عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...