لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچنے پر پی آئی سی کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ایئرپورٹ سے سیدھے پی آئی سی وزٹ پہنچ گئے۔ کمشنر لاہور کو دورے پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی تھرڈ فلور مکمل ہے‘ سیکنڈ فلور بھی اڑتالیس گھنٹوں میں مکمل ہوجائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈائیگناسٹک لیب و کلیکشن سنٹر کی دو منزلہ عمارت کا 95فیصد کام مکمل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی کو مستقل پیمانوں پر ہارٹیکلچرلی خوبصورت رکھنے کیلئے پی ایچ اے کے ساتھ ایم او یو کیا جائیگا۔ مکمل بحالی کے بعد پی آئی سی کی پی کے ایل آئی کی طرز پر بیوٹیفکیشن رکھی جائے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی کے اندر مکمل صفائی کیلئے جامع آوٹ سورس پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا گزشتہ ہدایات پر تمام سیکشنز میں لیبر کو دوگنا کرنے سے کام تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔کمشنر لاہور نے نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر پی آئی سی کے مختلف سیکشنز میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور کا عمرہ ادائیگی کے بعدپی آئی سی کا اچانک دورہ،کام کا جائزہ لیا
Jan 30, 2024