ن لیگی کارکنوں کاجذبہ   دیکھ کر حریفوں کی نیندیں حرام ہوگئیں‘سیف الملوک کھوکھر 

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر وامیدوار این اے 126 ملک سیف الملوک کھوکھر،جنرل سیکرٹری و امیدوار صوبائی حلقہ 150خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان،صبغت اللہ سلطان، سپد توصپف شاہ ،فیصل کھوکھر اور نگہت شیخ سمیت دیگر عہدیداروں نے کہا کہ جس طرح کارکنوں کا ایک جم غفیر ہے لگتا ہے کہ عوام نے 8فروری کارزلٹ آج ہی دیدیاہے۔مسلم لیگ ن کے ساتھ کارکنوں کاجذبہ و ولولہ دیکھ کر حریفوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ 8فروری کوشیر کوووٹ ڈالنے کیلئے دوستوں اور عزیزو ں کو پولنگ اسٹیشن پر لائیں۔گزشتہ روز اپ ے انتخابی حلقوں ں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے انہوں نے کہا 8فروری کو نواز شریف کی شکل میں پاکستان کی امید کی کرن آرہی ہے۔کہ اگر پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو حالات بہت خراب ہو جاتے۔

ای پیپر دی نیشن