لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جنہوں نے لاہور کو پیرس بنانا تھا وہ ابھی تک لاہور شہر کی پسماندگی کو ختم نہیں کر سکے ہیں،اگر آپ پورے لاہور شہر کا دورہ کریں تو آپکو یہاں پر سالہا سال سے قابض جماعت (ن) لیگ کی کارکردگی نظر آنا شروع ہوجائے گی اور گندگی،غلاظت،ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور سڑکوں کی ابتر صورت حال سے سب واضح ہوجائیگا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آٹھ فروری کو (ن) لیگ سے نجات کا دن بنا دیا جائے۔
لاہور کو پیرس بنانے والے شہر کی پسماندگی ختم نہیں کر سکے:اشرف بھٹی
Jan 30, 2024