لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے سوئی گیس کے ٹیرف میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کو اوگرا کے پاس نظرثانی کے لیے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئل اینڈ کیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کے ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اوگرا نے چھوٹے ہوٹل اور ٹی سٹال کو فیکٹریوں اور بڑے مال کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ٹی سٹال اور چھوٹے ہوٹلوں سے فی یونٹ 1650 روپے وصول کیے جاتے تھے۔ اب فی یونٹ 1650 سے بڑھا کر 3900 روپے کر دیا گیا ہے۔ آئس فیکٹری سے فی یونٹ 3900 جنرل انڈسٹری سے 2200 روپے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ہیں۔
گیس ٹیرف میں اضافہ، ہائیکورٹ کی درخواست گزار کو ’’اوگرا‘‘ سے رجوع کرنے کی ہدایت
Jan 30, 2024