مرکزی مسلم لیگ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی‘ حافظ عبدالرؤف 

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار قومی اسمبلی  حلقہ این اے 119 حافظ عبدالرؤف نے کہا ہے کہ جنہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا اپنی جائیدادیں بنائی عوام نے آج ان کو خیرباد کہہ دیا ہے۔  مرکزی مسلم لیگ ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔  مرکزی مسلم لیگ ملک میں چلتی سیاسی روایت کو بدلنے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 119 میں انتخابی جلسوں اور پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے  کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ امیدوار پی پی 150 حافظ عبیداللہ، جنرل سیکرٹری عزیز رفیق، پی پی کوآرڈینیٹر طارق گجر سمیت دیگر عہدیداران بھی تھے۔ لوگوں  نے  مرکزی مسلم لیگ کی بھرپور حمایت کا اعلان  کیا۔ جلسے خطاب کرتے انہوں نے کہا حلقہ کے مسائل   حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں عوام   ایک مہینے والے نہیں بلکہ 5 سال خدمت کرنے والوں سیاستدانوں کا چناؤ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...