اسلام اور جمہوریت پاکستان کی دو مضبوط بنیادیں ہیں:امان اللہ 

Jan 30, 2024

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی شوری کے رکن امان اﷲنے کہا ہے اسلام اور جمہوریت مملکت پاکستان کی دو مضبوط بنیادیں ہیںجبکہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے ۔اسلام کا عادلانہ نظام جس کے منشورکی روح رواں اور جمہوری طور پرمنتخب قیادت جس کی نظریہ پاکستان سے مکمل یکجہتی کا واضح ثبوت ہے۔ وہ امیدوار پی پی 37ملک شوکت علی پھلروان کے ہمراہ نواحی قصبات سوئیانوالہ اور نکی چٹھہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔

مزیدخبریں