حافظ آباد:بوگس یونٹ ڈالنے پر گیپکو کیخلاف پاور لومز مالکان کا احتجاج   

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) گیپکو کی جانب سے حافظ آباد میں پاور لومزفیکٹریوں کو ہزاروں بوگس یونٹ ڈال کر بجلی کے بلز بھجوادیئے گئے۔جس پر فیکٹریوںمالکان نے ایکسین گیپکو حافظ آباد کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ پاور لومز مالکان ایسوسی ایشن کے نائب صدرملک مقصود کی قیادت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اربوںروپے کا زرمبادلہ دینے والی کی صنعت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔ بوگس یونٹ بھجواکر ان کو مزید پریشان کر دیا ہے ۔انہوں نے گیپکو افسران کو متنبہ کیا کہ اگر بوگس یونٹ ڈالے جانے کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو وہ ایکسین آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن