حافظ آباد:یونین کونسل دفتر ساگر منتقل کرنے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) یونین کونسل مانگٹ نیچا کے دفتر ساگر منتقل کئے جانے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ مکینوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کلرکوںکی ملی بھگت سے یونین کونسل مانگٹ نیچا کے دفتر کو موضع ساگر منتقل کئے جانے سے وہ پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ یونین منتقل کردہ آفس کو فوری طور پر مانگٹ نیچامیں بحال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن