ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ ثقافت و کلچر کے فروغ کے لئے نجی شعبہ کا نمایاں کردار ہے دیگر ممالک کے ساتھ بہترین ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے ٹیکسلاذیلدار ہاؤس میںانٹر نشنل اورنج فیسٹیول کا انعقاد دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرتا ہے،ثقافت کے فروغ کے حوالے سے اس طرح کے پروگرام خوش آئند ہیں، دنیا بھر کے سفیروں کا یہاں ایک جگہ اکٹھا ہونا اور انجوائے کرنا پاکستان کی بہترین مہمان نوازی کا عملی نمونہ ہے،، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا زیلدار ہاؤس میں منعقدہ انٹر نیشنل اورینج فیسٹول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، ڈین آف ڈپلو میٹک ،ڈین آف کوسا، میز بان تقریب چئیرمین اعلان ریسرچ، اور پاک رومانیہ فرینڈزشپ کے کنٹری پریذیڈنٹ زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ اوراحسن رضاذیلدار نے بھی خطاب کیا،اورنج فیسٹیول میں بنگلہ دیش ، ترکی ، سری لنکا سمیت چالیس سے زائد ممالک کے سفیروں ،ملٹری و سول اتاشیوں نے اپنے اہل خانہ سمیت شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میںفخر سادات سردار سید محمد علی شاہ ، سادات فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ (ر) کرنل سید کاظم رضا،سید رضوان حیدر ایڈووکیٹ،سیدنقی حیدرشاہ،سید محمد رضا، علی حیدر نقوی، سمیت دیگر شریک تھے، فیسٹیول میں مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے جن میں مقامی سطح پر تیار فن پاروں کی نمائش کی گئی پتھر سے تیار ہونے والے فن پاروں میں شرکانے گہری دلچسپی کا اظہار کیا فیسٹیول کی خاص بات یہاں کے روایتی کھیل تھے جس میں پتھر اٹھانے کا مقابلہ ، گھوڑا ڈانس اور دیگر روایتی کھیل شامل تھے،مہمانوں کی تواضع ریڈ بلڈ مالٹوں اور جوس سے کئی گئی جبکہ زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ کی جانب سے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا، سید جرار علی، انک عثمان، اور سید احسن شاہ مہمانوں کا استقبال کرتے رہے،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،زیلدار سید مہدی الحسن شاہ نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔
تہذیب وثقافت کے فروغ کے لئے نجی شعبہ کا نمایاں کردار ہے، مرزا محمد آفریدی
Jan 30, 2024