اٹک(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اٹک راو¿ عاطف رضا نے کہاہے کہ آئی ٹی کے حصول کے ذریعے ہی پاکستان کانام جدیددنیامیں روشن کیاجاسکتاہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارکامسیٹس یونیورسٹی اٹک میں ڈیجیٹل اٹک کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ آصف سندھیلہ،سابق فیڈرل سیکرٹری حامد نواز خان،غازی بروتھا ترقیاتی ادارے کے سربراہ ملک فتح خان،ایٹم کیمپ کے سربراہ ڈاکٹر نوید افتخار چیمہ،ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اٹک پروفیسرڈاکٹر جنید مغل،معاون فانڈیشن کےجی ایم پروگرامز کمانڈر ریٹائرڈ ڈاکٹر نعیم طارق،لوکل سپورٹ آرگنائزیشن نیٹ ورک کے چوہدری حق نواز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ ملیحہ ایثار،سی ای او ایجوکیشن ساجدہ مختیارڈپٹی ڈی ای اوایلیمنٹری سید تقی شاہ اوردیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔