گوجرخان (نامہ نگار)پوٹھوہار پریس کلب کے عہدیداران کی راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ اور راجہ دانیال امین ایڈووکیٹ کو بار ایسوسی ایشن کا بھاری اکثریت سے صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد، وفد میں صدر پوٹھوہار پریس کلب عامر وزیر ملک جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود،سینئر نائب صدر راجہ عمر لطیف ممبران گورننگ باڈی ظہیر اختر خواجہ،راجہ شفقت علی اور عامر قریشی شامل تھے اس موقع پر پوٹھوہار پریس کلب کے عہدیداران نے نومنتخب صدر و سیکرٹری کو پھول پیش کئے راجہ فرقان کیانی اور چوہدری عثمان نواز ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ، صدر بار راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح میں جوڈیشنل کمپلیکس کی جلد از جلد تعمیر سمیت گوجر خان بار کے وکلاءکی فلاح وبہبود کے حوالہ سے کام کرنا شامل ہے سیکرٹری جنرل راجہ دانیال امین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن گوجر خان کے شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرانے اور شہر کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے پوٹھوہار پریس کلب کے ہمراہ ہر فورم پر ساتھ ہونگے اور اس کے لیے جو بھی قانونی و آئینی مدد ہو گی فراہم کریں گے اپنی خدمات بغیر کسی مفاد اور معاوضہ کے حاضر ہیں۔
جوڈیشنل کمپلیکس گوجر خان کی جلد از جلد تعمیرترجیح ہے،راجہ امانت علی
Jan 30, 2024