چوہدری عبد السلام دھڑے برادری سمیت امین اسلم گروپ میں شامل

حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق ناظم کامرہ چوہدری عبد السلام اپنے ڈھرے برادری سمیت ملک امین اسلم گروپ میں شامل عوام کو پہلے کبھی مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کامرہ میں سابق ناظم چوہدری اسلام کی ملک گروپ میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی شیر افضل ملک اکمل شفیق کے علاو¿ہ بڑی تعداد میں معززین کامرہ موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے لیے اپنے باپ دادا کی جاگیریں فروخت کی ہیں کرپشن کرنا ہوتی تو اج پاکستان کے بڑے شہروں میں میرے بنگلے ہوتے لیکن ہم کرپشن کو گالی سمجھتے ہیں اسی لیے اپ دادا کی زمینوں کو فروخت کر کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سیاست کر رہے ہیں حقوق کے اٹک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں عوام سے ووٹیں نہ لے کر بھی حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے حلقے میں 45 واٹر فلٹریشن پلانٹ کئی کارپٹ سڑکیں تعمیر کی گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن